13-10-2017

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وکلا کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی بدمزگی کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور اس کی صاحبزادی  مریم نواز اور ان کے شوہر کے خلاف مقدموں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر تین مقدمات جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایک مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج جمعہ 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ نواز شریف لندن سے واپس نہیں آئے تھے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر چوہدری نے عدالت کے باہر تشدد کے واقعے کے نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جج محمد بشیر چوہدری نے حکم دیا کہ ذمہ داری کے خلاف کارروائی کی جائے اور عدالت کو ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔