22-08-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کور ٹ سے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس مامون رشید پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ  بنچ نے بیرسٹر اقبال چوہدری کی جانب سے دائر ر ٹ درخواست کی سماعت کی جس میں مؤقف اپنایا  گیاکہ نوازشریف نااہل قرار دیئے گئے ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے نواز شریف اور بچوں کو طلب کیا تاہم  نواز شریف اور خاندان نے نیب میں پیش میں ہونے سے انکار کر دیا ہے جبکہ  نواز شریف اور ان کا خاندان مختلف ممالک کے ویزے رکھتا ہے، خدشہ ہے کہ نیب ریفرنس پر گرفتاری سے بچنے کے لیے نوازشریف بیرون ملک چلے جائیں گے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے دائر درخواست وفاق، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا۔