30-10-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے میاں نوازشریف سے 14 نومبرتک جواب بھی طلب کرلیاجبکہ رجسٹرارآفس کی جانب سے سابق وزیراعظم ،سیکرٹری قانون،الیکشن کمیشن،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کونوٹس جاری کر دیئے گئے ۔

اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔