10-03-2017

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ /دارلقضاء سوات کے ججوں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد ابراہیم خان نے سوات بنچ فضاگٹ کے احاطہ میں دیار کے پودے لگاکر اعلی عدلیہ کی جانب سے شجرکاری مہم دوہزار سترہ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے ۔

شرکاری مہم دوہزار سترہ کے افتتاح کے موقع پر پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد کے علاوہ سینئر وکلاء ، چیف کنزرویٹر فارسٹ ملاکنڈ شیر نوازخان اور کنزرویٹر ایسٹ مالاکنڈ امجد علی خان بھی موجود تھے ۔