12-04-2018

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات  ظفر اقبال نے مینگورہ میں دس سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد14سال چھ ماہ قید با مشقت اور دس لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

استعاثہ کے مطابق  25سالہ ملزم افراسیاب نے 28 ستمبر 2016ء کو مینگورہ میں دس سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔  استعاثہ اور مدعی مقدمہ کے وکیل  کے دلائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے  پر فاضل عدالت نے نے ملزم کو  دفعہ377 میں سات سال قید بیس ہزار روپے جرمانہ، دفعہ53 کے تحت سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 506میں چھ ماہ قید اور پانچ ہزار روپے کی سزا سنائی ۔