06-07-2017
پشاورتعلیمی بورڈ کے میٹرک کے نتائج میں زیادہ تر طالبات ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور تمام ٹاپ پوزیشنز پرنجی سکول کے طلباء براجمان رہے جبکہ سرکاری سکولوں کے طلباء ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
نتائج کے مطابق نجی سکول کے طالبعلم عمرانور نے 1048 نمبر لے کر سائنس گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی، جلوہ اکبر نے 1047 نمبروں کے ساتھ دوسری اور کرشمہ بصیر نے 1045 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح آرٹس اور سائنس گروپ کی پوزیشنیں بھی طالبات کی حصے میں آئیں۔
پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین بورڈ فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ طلبہ کو صرف ایس ایم ایس پر رزلٹ اور ڈی ایم سی مہیا ہو گی۔