June 01, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

میڈیاکمیشن کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی

01-06-2018

سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔

 سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  3 رکنی بنچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کردی گئی ہے،کابینہ نے پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کی منطوری بھی دے دی ہے  اور اس ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمیمن پیمرا کی تعیناتی پر نوٹس جاری کیا،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کااقدام چیف جسٹس کے نوٹس میں لائیں ،عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

Related posts