17-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر کی پوسٹ پر سینڈیکٹ کی سفارشات پر عمل درآمد سے روک دیا ہے ۔

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز علی کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار کے ایم یو میں گریڈ اکیس کا فارما کالوجی پروفیسر ہے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز میں ڈائریکٹر کی پوسٹ پر سینڈیکٹ کی سفارشات کی روشنی میں ان سے جونیئر خاتون ظل ہما کو تعینات کیا گیا اور اس طرح انتظامیہ نے ایک سینئر پروفیسر کو جونیئر کا ماتحت بنا دیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے لہذا اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو سینڈیکٹ کی سفارشات پر عمل درآمد روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔