26-05-2017

نئے مالی سال کا وفاقی بحٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کا مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کا وفاقی بجٹ پیش کر رہے ہیں ۔ وہ مالی سال دو ہزار سولہ سترہ کےلئے اضافی مطالبات زر سے متعلق دستاویزات بھی ایوان میں پیش کریں گے ۔

ادھر سینٹ آف پاکستان کا دو سو تریسٹھواں اجلاس بھی آج شام چھ بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے ۔ سینٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ مالیاتی بل دو ہزار سترہ کی کاپی ایوان بالا میں پیش کریں گے ۔