31-07-2017

  نئے وزیر اعظم کے انتخاب کےلئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے  کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کےد یگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ  سپیکر قومی اسمبلی کے چمبر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید، ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کےلئے کل بروز منگل قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ۔