03-08-2017

نئے وزیر اعظم شاہدحاقان عباسی کے اعزاز میں وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ہے ۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور پاک فوج کے ایک چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم کے عہدے کےلئے منتخب ہونے کےبعد یکم اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ۔جبکہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کابینہ میں وہ پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر تھے ۔