21-05-2018

لاہور ہائی کورٹ نے نابیناافرادکوملازمتیں نہ دینے کے معاملہ پر پنجاب حکومت کومتفرق درخواست پرنوٹس جاری کردیا ہے۔

 جسٹس شجاعت علی پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ بنچ  نے نابیناافرادکوملازمتیں نہ دینے کے معاملہ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نابیناافرادکوملازمتیں نہیں دی جارہی ہیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت کومتفرق درخواست پرنوٹس جاری کردیا۔