15-05-2018

پشاور سمیت صوبے بھر میں ناظمین سے برتھ سرٹیفیکٹ ٗ نکاح رجسٹریشن اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں پشاور کے تمام نا ظمین کے اکاونٹس کو منجمند کردیا گیاہے ۔
حکام کے مطابق پشاور کے تمام ناظمین کے دفاتر سے نادرا نے برتھ سرٹیفیکیٹ ٗ نکاح رجسٹریشن اورڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے اختیارات واپس لیتے ہو ئے ان کو دیئے جانے والے دونوں کمپیوٹرز بھی واپس لے لئے ہیں اور اب یہ اختیارات نادرا کے پاس چلے گئے ہیں اس طرح پشاور میں ہزاروں شہریوں کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی ہے۔