31-07-2017

ممکنہ عبوری وزیر اعظم کے لیے نامزد شاہد خاقان عباسی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرا دی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی کیخلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمانی اور پارٹی سیاست سے نا اہل ہوگئے ، نواز شریف شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم نامزد کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیرالتواء ہے ، انہوں نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر کے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا ، جس سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچا ۔ شاہد خاقان عباسی سمیت سکینڈل میں ملوث دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

 درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ  شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔