10-08-2017

نجم سیٹھی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

 پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں نجم سیٹھی کو بلا مقابلہ پی سی بی چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ وہ تین سال کے لیے بورڈ کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔