19-05-2018

اسلام آبادہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا ہے ۔

 جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ  بنچ نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت  کی۔  عدالتی استفسار پر پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے  عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ، لاہور اور پشاور ہائی کورٹ نے موسم گرما کی فیسوں سے متعلق حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے ۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن والدین نے بچوں کی موسم گرما کی فیس جمع کرا دی ان کی فیس تعطیلات کے بعد آئندہ مہینوں کی فیس کی مد میں جمع کی جائے۔

 عدالت نے کیس کی مزید  سماعت 20 جون تک کےلئے ملتوی کردی۔