December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ خلاف درخواستیں سپریم کورٹ ارسال

03-10-2018

پشاور ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لئے سپریم کورٹ ارسال کر دیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ اور طلباء اور ان کے والدین کی جانب سے دائر رٹ درخواستوں کی سماعت کی ۔

فاضل عدالت کوبتایاگیا کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نجی سکول فیسوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے اور اس جوالے سے ملک کے تمام ہائی کورٹس میں زیر سماعت درخواستوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ طلب کیا گیا ہے۔

فاضل عدالت نے بعد میں درخواستوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ ارسال کردیا ۔

Related posts