12-04-2018

پشاورہائی کورٹ کے حکم پر خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو فیس میں اضافے کانوٹی فکیشن فوری طورپر واپس لینے اور طلبہ بچوں سے لی گئی فیس سات دنوں میں متعلقہ والدین کو واپس کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اتھارٹی حکام کے مطابق  اس سلسلے میں فوری طور پر متعلقہ سکولوں کو تحریری اطلاع کردی گئی ہے جس میں احکامات کی خلاف ورزی پر سکول مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کو چھٹیوں کے دوران  بچوں سے فیس چارج نہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم اس پر عملدرآمد کی بجائے سکول مالکان نے فیسوں میں اضافے  کا اعلامیہ جاری کیا جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا اور عدالت نے درخواست گزار والدین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے سکولوں کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا۔