01-06-2018

پشاورہائی کورٹ نے نجی سکولزکی فیسوں سے متعلق جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن اورعدالتی فیصلے کیخلاف دائرنظرثانی رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی اورکیس کی سماعت21جون تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کونوٹسزجاری کردیئے ہیں۔

 جسٹس روح الامین خان  اور جسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل  پشاور ہائی کور ٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایاگیاکہ ریگولیٹری اتھارٹی میں ایک سکول میں پڑھنے والے دوبہن بھائیوں کی فیس میں20فیصدرعایت کی اجازت ہے مگر عدالت نے50فیصدرعایت کے احکامات دیئے ہیں اسی طرح ایکٹ میں سالانہ فیس 10فیصدتک جبکہ عدالت نے3فیصدتک بڑھانے کاحکم دیا  ہے

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ حکام کونوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت 21جون تک ملتوی کردی۔