15-11-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی میڈیکل کالجوں کی فیسوں میں بلاجواز اضافے کے خلاف آئین کے آرٹیکل اٹھارہ تین چار کے تحت دائر کی گئی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات  کے خلاف چیمبر اپیل کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو ہائی کورٹ  سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپیل خارج کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ درخواست گزار ذولفقار ایڈوکیٹ نے نجی میڈیکل کالجوں کی فیسوں میں بلا جواز اضافے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کی تھی جس کے خلاف درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں چیمبر اپیل دائر کی تھی ۔