02-05-2018

 نقیب اللہ قتل کیس میں جیل حکام نے راؤ انوار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر کے ملزم کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے معذرت کر لی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو کیس میں نامزد ڈی ایس پی قمر احمد سمیت 11 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔مرکزی ملزم راؤ انوار کو عدالت نہیں لایا گیا۔ سماعت کے دوران جیل حکام نے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کر تے ہوئے کہا کہ راؤ انوار کی طبیعت خراب ہے اس لئے ملزم کو پیش نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے سماعت 14 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف چالان آج ہی پیش کیا جائے۔