13-11-2017

نمونیا سے بچاو کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا جس کا مقصد اس بیماری کے خلاف شعور اجاگر کرنا اور اس کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصدنمونیا کے مرض کی شدت کو اجاگر کرنا بھی ہے کیونکہ یہ مرض پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی بڑی وجہ ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہر سال پانچ سال سے کم عمر ساڑھے پندرہ کروڑ بچوں کو یہ مرض لاحق ہوتا ہے جس میں سے سولہ لاکھ بچے انتقال کر جاتے ہیں۔