February 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس سے بریت کے لیے بابر اعوان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

11-02-2019

احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس سے بریت کے لیے بابر اعوان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے درخواست کی سماعت کی۔ ملزم بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا، 2 سمریاں ان کے وزیر بننے سے قبل وزارت قانون کو بھیجی گئی، عہدے سے ہٹنے کے بعد بھی وزارت قانون نے سمری منظور نہیں کی۔سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو حکم دیا تھا کہ کسی کی تضحیک نہ کریں اور آگ لگا کر منصوبے میں تاخیر کرنے والوں کیخلاف ریفرنس دائر کریں مگر نیب نے ان لوگوں کو چھوڑ کر ہمارے خلاف جلدی سے ریفرنس بنا دیا۔

نیب کے پراسیکیوٹر ذیشان مسعود نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے وزارت قانون سے رائے لی گئی۔ وزارت قانون کے جواب میں درج ذمہ داران کے ناموں میں بابر اعوان کا تیسرا نمبر ہے۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ 20 فروری کو سنایا جائے گا۔

Related posts