07-06-2018

سپریم کورٹ  پاکستان نے نندی پور پلانٹ کرپشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔

 ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا  تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

 اس سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان ، چیئرمین واپڈا اور سیکرٹری توانائی کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔