31-03-2018

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی الگ الگ درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا  3 رکنی بنچ توہین عدالت کی ان  درخواستوں پر 4 اپریل کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں 19 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقر رکی گئی جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے ریفرنڈم کرانے سے متعلق بھی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے  جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ  2 اپریل کو سماعت کریں گی ۔

……………………………….