30-08-2017

لاہورہائی کورٹ نے نواز شریف سمیت 64سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشیدکل جمعرات کے روز درخواست پرسماعت کریں گے۔

دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف سمیت64 سیاستدانوں نے بیرون ملک غیرقانونی اثاثے بنائے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ سیاست دانوں کواپنے اثاثے واپس لانے کاحکم جاری  کیا جائے۔