October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نواز شریف متنازعہ انٹرویو ، صحافی سرل المیڈا کے وارنٹ گرفتاری واپس ، کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کے احکامات

08-10-2018

 لاہور ہائی کورٹ نے میاں نوازشریف کے متنازعہ انٹرویو سے متعلق کیس کی سماعت میں صحافی سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لیتے ہوئے سرل المیڈاکانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دے دیااور ہدایت کی کہ نوازشریف،شاہدخاقان اورسرل المیڈاتحریری جواب داخل کریں۔

 سابق وزرائے اعظم نوازشریف اورشاہدخاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران صحافی سرل المیڈابھی عدالت میں پیش ہوئے ۔جس پر عدالت نے اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مقصد آپ کی حاضری کو یقینی بنا نا تھا اور آپ سماعت کےلئے آ گئے ہیں جس پرعدالت نے سرل المیڈاکانام ای سی ایل سے بھی نکالنے کاحکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کوبھی آئندہ سماعت پرلاہورہائی کورٹ طلب کر لیا۔

فاضل عدالت نے کیس کی مزیدکارروائی 22 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Related posts