30-04-2018

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خلاف دائر تینوں ریفرنسز میں نیب کے گواہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف پیش ہوئے۔  نواز شریف نے تینوں ریفرنسز میں نیب کے گواہ اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  نیب ریفرنسز میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایون فیلڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر عمران ڈوگر کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ وکیل صفائی کی درخواست پر فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا۔