April 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نواز شریف کی سزا معطلی  کیس، متفرق درخواست پر نیب سے جواب طلب

11-02-2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی سے متعلق متفرق درخواست پر قومی احتساب بیورو سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی دونوں درخواستوں کی سماعت کل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ طبی بنیاد پر دائر درخواست کے ساتھ کل ہی سماعت کریں گے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔

Related posts