March 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر جیل سے ضمانت پر رہائی کی درخواست فوری سماعت کےلئے مقرر

14-03-2019

سپریم کورٹ نے نیب کیس میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر جیل سے ضمانت پر رہائی کی درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

 ترجمان سپریم کور ٹ کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان جسٹس  آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل سپریم کورٹ کا  تین رکنی بنچ 19 مارچ کو  ضمانت درخواست پر  سماعت کرے گا۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق 11 مارچ کو میاں نواز شریف نے ایک نئی متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 6مارچ کے بعدان کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے اسلئے کیس کو رواں ہفتہ کے دوران ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

Related posts