02-11-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا اور سماعت روکنے سے متعلق 3 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ  نے دائر تین درخواستوں کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ ایک ہی ریفرنس سے تین ریفرنس بنائے گئے ہیں تینوں ریفرنسز میں گواہ اور الزامات ایک جیسے ہیں اس کے علاوہ ریفرنسز میں فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیاجا رہا،لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ تینوں ریفرنسز کو یکجا کیا جائے اور سماعت روکی جائے۔
عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔