06-11-2017

احتساب عدالت کے احکامات کے بعد سکیورٹیز اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان نے حسن اور حسین نواز کے دس مختلف کمپنیوں میں موجود حصص منجمد کر دیئے ہیں۔

ایس ای سی پی کے ترجمان  کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں کے دس کمپنیوں میں حصص ہیں اور تمام کمپنیاں لاہور میں رجسٹر ہیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق حسن نواز کے 2 کمپنیوں جبکہ حسین نواز کے 10 کمپنیوں میں حصص ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے 31 اکتوبر کے فیصلے کے روشنی میں حسن اور حسین نواز اگر 30 دن میں عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انھیں اشتہاری قرار دیا جائے گیا اور دونوں بھائیوں کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات دیے جائیں گے۔