27-09-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے صوبائی حکومت کی جانب سے نوشہرہ میں  پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کا فنڈ منتقل کرنے کے خلاف رٹ پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کی جانب سے دائر رٹ میں عدالت کوبتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے نوشہرہ میں پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری دی تھی جو سالانہ ترقیاتی پروگرام دو ہزار تیرہ میں شامل تھا تاہم بعد میں یہ فنڈ دوسری جانب منتقل کر دیا گیا جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے کیونکہ ایک مرتبہ فنڈ منظور ہونے پر اسے منتقل نہیں کیا جا سکتا ۔