October 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نو ماہ کےشیر خوار بچے کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کے احکامات جاری

12-06-2018

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی  مروت نے 9ماہ کے شیر خوار بچے کو باپ سے لے کر  اس کی  ماں کے حوالے  کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

مسماة شمشاد بی بی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی مروت کی عدالت میں  درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ اس کے شوہر نے اس سے9ماہ کا شیر خوار بیٹا سدیس زبردستی چھین لیا ہے ۔جس پر فاضل عدالت نے کیس ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال یوسفزئی کی عدالت میں منتقل کیا جہاں عدالت کے حکم پر   عدالتی بیلف  نے شبیر کے گھر سے سدیس کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا ۔

فاضل عدالت نےبچےکو ماں کے حوالے کرتے ہوئے قراردیا کہ ماں ہی بچے کی بہترین نگران ہے اور اس کی گودبچے کی بھلائی اور فلاح کے لئے غیر معمولی اور قابل ذکر جگہ ہے۔

Related posts