27-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کےلئے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل ہو گیا ہے جبکہ شرکاء نے تربیتی پروگرام کو ان کی پیشہ وارانہ زندگی کےلئے اہم قرار دیا ۔

دو ہفتوں پر محیط  اس خصوصی تربیتی کورس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے نو جبکہ  ترقی پانے والے بارہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز /اضافی ضلع قاضی شریک  ہوئے۔

آج تربیتی پروگرام کے دوسرے ہفتے کے آخری دن  ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جبکہ  ریسورس پرسن سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات علی شاہ نے   “”کورٹ منجمنٹ “”  کے  پر جبکہ ریسورس پرسن شکیل اعظم اعوان نے  “”  اپیلیٹ اینڈ ری ویژنل جیورس ڈیکشن “”  کے موضوع پر لیکچر دیا اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے ۔

 بعد میں کورس کی اختتامی تقریب خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان ، ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان اور دیگر اکیڈمی افسران اور شرکاء ٹریننگ شریک ہوئے ۔

 اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء کو دو ہفتوں پر محیط تربیتی کورس مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے  اس امید کااظہار کیا کہ اس تربیتی کورس سے شرکاء کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل اکیڈمی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اکیڈمی میں جتنے تربیتی کورسز کئے جائے اور میں تھیوری سے زیادہ پریکٹیکل پر زیادہ توجہ دیا جائے اور اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مرتب کیا جائے ۔ اختتامی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئےکلاس نمائندہ نے دو ہفتوں پر محیط خصوصی تربیتی پروگرام کو پیشہ وارانہ اور پریکٹیکل قرار دیتے ہوئے شرکاء ٹریننگ کی پیشہ وارانہ زندگی کےلئے اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ٹریننگ کے دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور امید ہے کہ اس طرح کے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بعد میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمدمسعود خان نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں کورس کمپلیشن سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیں۔