November 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نگراں صوبائی وزراء کے محکموں کا اعلان

20-06-2018

صوبائی حکومت نے نگران صوبائی وزراء کے محکموں کا اعلان کردیا ہے۔

 ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عبدالروف خٹک کو فنانس ، پلاننگ ، بلدیات ، ہاوسنگ اور آئی پی سی محکمے کاصوبائی وزیر بنادیا ہے۔ صوبائی وزیر انوارالحق کو زراعت ، آبپاشی اور خوراک کے محکموں کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے ۔ ثناء اللہ خان کو انڈسٹریز ، فنی تعلیم ، معدنیات کے محکموں کا صوبائی وزیر مقرر کردیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر مقدس اللہ کو ریونیو ، ایکسائز اور لیبر ۔صوبائی وزیر فضل الہی کو انرجی اور پبلک ہیلتھ ، صوبائی وزیر ڈاکٹر سارہ صفدر کو ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر، صوبائی وزیر رشید خان کو فارسٹ ، ماحولیات ، سپورٹس کلچر اور سیاحت کے محکمے حوالے کئے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر جسٹس (ر)اسد اللہ خان چمکنی کو محکمہ قانون اور ریلیف ، صوبائی وزیر ظفر اقبال بنگش کو انفارمیشن و پبلک ریلیشن اور آئی ٹی جبکہ صوبائی وزیر اکبر جان مروت کو ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر کے محکموں کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔

Related posts