02-06-2018

صوبائی اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے کے باوجود تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ ، نگراں وزرائے اعلیٰ کے حلف اٹھانے تک اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے ، تاہم وہ پالیسی فیصلے کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

سول سیکرٹریٹ  حکام نے آئین کے آرٹیکل 224 اور 224 اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے  کہ صوبائی وزرائے اعلیٰ نگراں وزرائے اعلیٰ کے حلف اٹھانے تک اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے،موجودہ وزرائے اعلیٰ روزمرہ کی فائلوں پر حکم دے سکیں گے ، تاہم وہ پالیسی فیصلے نہیں کر سکتے۔