August 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخو ا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا اپنی تنخواہ و مراعات محکمہ سماجی بہبود کو دینے کا اعلان

13-06-2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان نے اپنی تنخواہ اور مراعات محکمہ سماجی بہبود کو دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی تنخواہ اور جملہ مراعات مستحق ، یتیم اور نادار بچوں پر خرچ ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ سماجی بہبود کے ایک اجلاس  سے خطاب کرتےہوئے

جسٹس ریٹائر ڈ دوست محمدم خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ضرورت کی بنیاد پر سماجی بہبود کے ادارے یقینی بنا نے ، صوبے میں دارلامانوں میں سیکیورٹی بہتر کرنے اور سٹاف کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے خواجہ سراؤں کیلئے زیر تشکیل پالیسی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تنبیہ کی کہ ایک ہفتہ کے اندر پالیسی کو حتمی شکل دی جائے۔انہوں نے کام کی جگہ پر ہراساں کی جانے والی خواتین کی شکایات کے اندراج کیلئے یونیورسل ایکسس نمبر کے اجراء کی بھی ہدایت کی جبکہ تیزاب گردی کی روک تھام کیلئے تیزاب کی خرید و فروخت پرمٹ اور لائسنس سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں آرڈیننس پاس کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

Related posts