08-08-2017

معین علی کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی ہے۔

اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا میچ کھیل کے چوتھے روز ہی ختم ہوگیا۔جنوبی افریقہ کوآخری ٹیسٹ میں جیت کے لیے 380 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم چوتھے روز چائے کے وقفے کے فوری بعد 202 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے  معین علی نے میچ میں 69 رنز کے عوض 5 جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 25 وکٹیں حاصل کیں۔

شاندار پرفارمنس پر معین علی مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے حقدار قرار پائے۔