October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نیب آرڈیننس کےتحت نواز شریف و دیگر کی سزاوں کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری

13-09-2018

نیب آرڈیننس کے تحت نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب کے قانون کو ایک موثر قانون قرار دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق نیب آرڈیننس اس وقت لاگو ہے اس کو نہ تو ختم کیا گیا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس اس وقت تک برقرار ہےجب تک اس میں ترمیم نہ ہو یا اسے کسی دوسرے قانون سے تبدیل نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ اور دیگر نے نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا اور دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مردہ قانون کے تحت نواز شریف اور خاندان کے افراد کو سزا نہیں دی جاسکتی۔

Related posts