21-06-2017

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلہ کی روشنی میں نیب افسران کی برطرفی کیخلاف دائر نظر ثانی کی مختلف درخواستیں خارج کر دی ہیں ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتی فیصلہ کے نتیجے میں نیب کے بارہ افسران کوبرطرف کیا گیا تھا جنہوں نے عدالتی فیصلہ پرنظرثانی کیلئے الگ الگ درخواستیں دائرکی تھیں۔

عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد نیب افسران کی جانب سے دائر نظر ثانی کی تمام درخواستیں خارج کر دیں۔