05-10-2017

قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈ  میٹنگ میں کئی کیسز کے حوالے سے تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاورڈویویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل،محمدسلیم حسن وٹوکے خلاف مبینہ طورپر مختلف منصوبوں میں بدعنوانی کرنے پرتحقیقات کاآغازکیاگیا۔

اجلاس میں ایجنسی ایجوکیشن آفیسرفاٹااورایف آرزکے حکام اوراہلکاروں کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی۔  تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے چیف میونسپل آفیسر،ضلع کوہاٹ کے اختیارات کے غلط استعمال اور قواعدوضوابط کے برعکس مختلف کیڈرکی اسامیوں پرتعیناتی کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی۔ اسی طرح ہر ی پورگرڈسٹیشن کے سابق سپرنٹنڈنٹ گل حبیب کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری کی سفارش کردی گئی۔