02-06-2018

نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن اوراختیارات کے ناجائز الزاما ت پرمختلف محکموں کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس پشاورمیں ہوا جس میں محکمہ آبپاشی، ورکرز ویلفیئربورڈ،لوکل گورنمنٹ،ڈبلیو ایس ایس پی میں تحقیقات اورمالم جبہ ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں محکمہ ایری گیشن کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ورکر ویلفیر بورڈ اور لوکل گورنمنٹ ،ڈبلیوایس ایس پی کے ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔