30-10-2017

قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت دیگر سرکاری افسران کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب کے ریجنل بورڈ کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ، ڈائریکٹر پی ڈی اے، پی ایس او اور کسٹم حکام کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔