October 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نیب ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کےلئے انیس جون تک مہلت

12-06-2018

نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وکیل  مقررکرنے کیلئے 19جون تک مہلت دے دی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان  کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج اپنے وکیل کے بغیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت میں سماعت کے آغاز پرہی فاضل جج نے نوازشریف کو روسٹرم پر طلب کرلیا،معززجج نیا وکیل مقرر کرنے سے متعلق استفسار کیا جس پرنواز شریف نے جواب دیا کہ  خواجہ حارث کی جگہ نیا وکیل ڈھونڈنا آسان نہیں۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس پرسماعت 14 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نوازکوحاضری سے استثنیٰ دے دیا۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کے وکیل امجد پرویز 14جون کو ایون فیلڈریفرنس میں حتمی دلائل دیں گے۔

Related posts