03-05-2018

پشاور ہائی کورٹ نے نیب سے وی آر کرنے کی پاداش میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گیارہ ایکسیئن اور ایس ڈی او کے خلاف محکمانہ کاروائی روک دی ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے د ورکنی بنچ نے گیارہ افسران کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے محکمہ ان گیارہ افسران کے خلاف نیب سے وی آر کرنے کی پاداش میں محکمانہ کاروائی روکتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔