24-10-2017

قومی احتساب بیورو نے میاں نواز شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن ریفرنسز سے متعلق احتساب عدالت میں کارروائی کی پیش رفت رپورٹ نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو جمع کرا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نگران جج کو نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں نواز شریف سمیت تمام ملزمان پر عائد فرد جرم کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دئیے جانے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں اسحاق ڈار کے خلاف اب تک ریکارڈ ہونے والی شہادتوں کی تفصیل اور اسحاق ڈار کا خزانہ منجمد کرنے کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔

 رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے حکم نامے کو بھی رپورٹ کا حصہ بنا یا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹرز کو عدالت کے حکم پر سیکیورٹی فراہم کی گئی ،نیب وکلا تفتیشی افسران کو پولیس اور ایف سی کی سیکیورٹی دی گئی ۔