26-04-2018

 نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 فواد حسن فواد پر راولپنڈی میں اربوں روپے کا پلازہ بنانے، ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاؤسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کےالزامات عائد کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف نیب لاہور پہلے سے ہی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری کر رہا ہے۔ نیب نے فواد حسن فواد کو کل طلب کر لیا ہے۔