03-11-2017

قومی احتساب بیورو نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت پر رہائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ہے  ۔

نیب کی جانب سے  دائر  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے، احتساب عدالت کو کیپٹن صفدر کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔  دائر درخواست میں  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا۔

واضح رہے کہ  9  اکتوبر کو احتساب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدرکی ائرپورٹ سے گرفتاری کے بعد ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا۔