25-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو کو ڈپٹی کلکٹر سمیت ستائیس کسٹم افسران کی گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نوید اختر سمیت مختلف عہدوں پر تعینات ستائیس افسران کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر جان بلڈرز کی مشری ہڑپ کرنے کا الزام ہے جس میں کوئی صداقت نہیں اس لئے ان کے خلاف کاروائی روکی جائے ۔